مضبوط مقامی حکومت کا وعدہ صرف عمران خان نے پورا کیا، فواد چو ہدری


اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مضبوط مقامی حکومت کا وعدہ صرف عمران خان نے پورا کیا۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار کسی حکومت نے شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کروائے، عمران خان وہ لیڈر ہیں جو اپنے سیاسی مفادات کو پس پشت ڈال کر ملک اور لوگوں کیلئے سوچتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کتنا آسان ہے وزیراعلیٰ کی صورت میں ایک ڈکٹیٹر رکھو اور کام چلائوجو پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی روایت ہے، سندھ کے لوگ آج بھی اس روئیے کا شکار ہیں، اب پنجاب میں بھی با اختیار نظام قائم ہونے جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پہلی بار براہ راست ووٹ سے اختیارات کی منتقلی ہو رہی ہے۔