ہماری زمین،نوکریاں،عزت اور وقار چھن گیا ہے مگر ہم نے ابھی امید نہیں ہاری،محبوبہ مفتی


جموں:مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلی  اورپیپلز ڈیموکریٹک پارٹی  کی  صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں حالات مزید خراب ہو گئے۔  انہوں نے لوگوں سے اپیل  کی کہ وہ اپنے “چھینے حقوق” کے لیے اٹھ کھڑے ہوں۔

پونچھ میں پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے محبوبہ نے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے بھارتی  فیصلے کو “غلط، غیر آئینی اور غیر جمہوری” قرار دیا اور  کہا کہ اس نے جموں و کشمیر کے لوگوں کے وقار اور عزت سے کھیلا ہے۔

محبوبہ نے کہا کہ”موجودہ صورتحال کے پیش نظر، سب سے بڑی ذمہ داری نوجوانوں پر عائد ہوتی ہے،آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد حالات مزید خراب ہوئے ہیں وہ نہ صرف ہماری زمین اور نوکریاں چھین رہے ہیں بلکہ ہماری عزت اور وقار سے بھی کھلواڑ کیا گیاہے  وہ س وقت تک نہیں رکیں گے جب تک وہ ہمارے وجود کو ختم نہیں کر دیتے۔انہوں نے مزید کہااگر لوگ جموں و کشمیر کو زندہ رکھنا چاہتے ہیں، تو ان کے سامنے واحد آپشن یہ ہے کہ وہ عزم اور اتحاد کے ساتھ اپنے “چھین لیے گئے” حقوق کے لیے کھڑے ہوں، “ورنہ  وہ ہم سے سب کچھ لوٹ لیں گے”۔انہوں نے مزید کہا کہ “ہماری جدوجہد 5 اگست (2019) کو ختم نہیں ہوئی تھی، بلکہ یہ وہ دن تھا جب یہ حقیقت میں شروع ہوئی تھی۔ ہمیں بندوق اور پتھر اٹھائے بغیر پرامن طریقے سے اس جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے آپ کی حمایت کی ضرورت ہے”۔

.پی ڈی پی صدر نے کہا کہ جموں و کشمیر کے نوجوان مایوسی کی طرف دھکیل رہے ہیں تاکہ وہ منشیات لے کر یا مارنے کے لیے بندوق اٹھا کر اپنی زندگی برباد کر سکیں۔حد بندی کی مشق مکمل ہونے کے بعد جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کرانے کے  بھارتی حکومت  کے اعلان پر، محبوبہ نے کہا، “مجھے نہیں معلوم کہ انتخابات ہوں گے یا نہیں کیونکہ وہ اس وقت تک انتخابات نہیں کرائیں گے جب تک کہ انہیں اکثریت کا ووٹ تقسیم کا 100 فیصد یقین نہ ہو۔”وہ پہلے ہی ہندوں کو الگ کر چکے ہیں اور دلتوں کو مار رہے ہیں، اب وہ مسلم ووٹوں کو مختلف ناموں، پارٹیوں اور فرقوں کی بنیاد پر تقسیم کرنا چاہتے ہیں، وہ پہلے ہی کئی پارٹیاں بنا چکے ہیں اور ان کا مقصد صرف اسمبلی میں اکثریت حاصل کرنا ہے، وہ 5 اگست 2019 کے فیصلے کی توثیق پیش کر سکیں۔انہوں نے کہا، “وہ سپریم کورٹ میں 5 اگست کی پیش رفت کے خلاف ہمارے کیس کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا، “ہم نے امید نہیں ہاری ہے اور جموں و کشمیر میں امن اور ترقی کے لیے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے،” انہوں نے کہا، “ہم نے گاندھی کے ہندوستان سے الحاق کیا نہ کہ ان کے قاتل گوڈسے کے ہندوستان سے”۔انسداد تجاوزات مہم کا حوالہ دیتے ہوئے، محبوبہ نے کہا کہ لوگوں کو اس زمین سے “محروم” کیا جا رہا ہے جو ان کے پاس نسلوں سے ہے “اس بہانے سے کہ یہ ریاست کی زمین ہے”۔اس نے دعوی کیا کہ اس زمین کو وادی میں سیکورٹی فورسز اور جموں خطہ میں باہر کے لوگوں کے لیے عمارتوں کی تعمیر کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔