کوئٹہ(صباح نیوز)امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ حکمرانوں مقتدرقوتوں کی بدعنوانی لوٹ مار کی وجہ ملک دیوالیہ ہونے کے قریب ہے ۔مولانا ہدایت الرحمان کے حوالے سے مقتدرقوتوں ،عدلیہ کو دہرامعیار مناسب نہیں ۔جھوٹے مقدمات ،گرفتاری تشدداور بے بنیادجھوٹے پروپیگنڈے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ وعوامی حقوق کی جدوجہد سے نہیں رکھواسکتا۔قانون وانصاف نہ ہونے کی وجہ سے رمضان المبارک میں بھی حکمرانوں ،لٹیرے تاجروں کی لوٹ مار جاری رہی ۔سستے سہولت بازار ،حکومتی اعلانات سب غلط وجھوٹ ثابت ہوئے جماعت اسلامی ظلم وجبر کے خلاف ہر فورم پر احتجاج جاری رکھے گی۔
اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کوتین ماہ سے بلاوجہ اورمقتدر قوتوں کی ایماپر قانونی ضمانت کے حقوق سے محروم کرنا ،جھوٹے مقدمات ،الزامات میں قیدکرنا بدترین ظلم وجبراورانصاف کا قتل ہے۔بلوچستان میں ناانصافی ،وسائل کے بے دریغ استعمال ،وفاق وحکومتوں کی لوٹ مار ،فوجی آپریشن ،حقوق سے محرومی ،حکومت اور اداروں کے ناانصافی پر مبنی کردارکی وجہ سے عوام پہلے سے غم وغصے میں ہے حکومت ،مقتدر قوتوں کو اس غم وغصے کو ٹھنڈاکرنے اور زخموں پر مرہم رکھنے کے بجائے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ودیگر قائدین کو تعصب ،نفرت کی وجہ سے اور دبائو میں لانے کیلئے تین ماہ سے قید کیا گیا ہے جس سے حالات مزید خراب ہوں گے مقتدر قوتوں کا ہمیشہ بلوچستان کے عوام کو قابوودبائو میں رکھنے کیلئے ڈنڈا،طاقت ،گولی ،فوجی آپریشن اور پولیس گردی کے طریقے نامناسب وغلط ہیں اس سے نفرت تعصب ظلم وجبر اوراحسا س محرومی میں اضافہ ہوگا مقتدر قوتیں عوام کے دل جیتنے ،نفرت تعصب ،ظلم وجبر کم کرنے کیلئے اقداما ت کرنے چاہیے لیکن یہاں اس کے برعکس ہورہاہے جوملک وقوم عوام اور بلوچستان کیلئے نقصان دہ و غلط ہے جماعت اسلامی عید کے بعد یکم مئی کو گوادرمیں مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ودیگرقائدین کی رہائی ،جھوٹے مقدمات ختم کرنے اور حقوق کے حصول کیلئے احتجاجی دھرنا دیگی اور اس دن پورے ملک میں احتجاج ہوگا اس کیساتھ ساتھ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ پر نارواجھوٹے مقدمات کے خاتمے ،گوادر حق دوتحریک کے تسلیم شدہ مطالبات منوانے ،مولاناکی رہائی کیلئے عدالت کے اندراورباہر بھرپور تحریک چلائیں گے۔ انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انصاف وقانون کا دو معیار کیوں رکھاگیا ہے کہ مولانا ہدایت الرحمان حقوق کے حصول کیلئے پرامن جمہوری احتجاج کریں تو سلاخوں کے پیچھے اور حکومتی پارٹیوں کے لوگ رائواقبال جیسے قاتل قتل وغارت گری دہشت گردی کے باوجودآزاد پھر رہے ہو