خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں مہنگائی ہماری شکست کا باعث بنی،شوکت یوسفزئی


پشاور(صباح نیوز)صوبائی وزیر خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں مہنگائی ہماری شکست کا باعث بنی ۔

انہوں  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات  میں مہنگائی ہماری شکست کا باعث بنی۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اگلے دو، تین مہینوں میں مہنگائی کم ہو جائے گی۔۔شوکت یوسفزئی نے بلدیاتی انتخابات میں اپوزیشن کے جیت جانے پر شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہر الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگایا جاتا ہے، شکر ہے کہ اپوزیشن جماعت جیت گئی۔

صوبائی وزیر عاطف خان نے بھی پی ٹی آئی امیدواروں کی شکست کی وجہ مہنگائی کو قرار دیا۔