کوہاٹ(صباح نیوز)ڈی آئی جی کوہاٹ طاہر ایوب نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر شبلی فراز کی گاڑی پر فائرنگ نہیں پتھراؤہوا ہے۔
ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی کوہاٹ طاہر ایوب نے کہا کہ شبلی فراز اپنے حلقے میں ووٹ ڈالنے کے بعد واپس پشاور جارہے تھے۔
ڈی آئی جی کوہاٹ نے کہا کہ پتھرا ؤکے باعث ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا جس کی حالت خطرے سے باہر ہے، پتھرا ؤسے شبلی فراز کی گاڑی کی فرنٹ ونڈ اسکرین ٹوٹی ہے۔طاہر ایوب نے کہا کہ حملے کے وقت شبلی فراز کے ساتھ پولیس اسکواڈ تھا، شبلی فراز کو باحفاظت پشاور پہنچا دیا گیا۔