او آئی سی اجلاس کے آغاز پر تلاوت کی گئی قرآنی آیات کا ترجمہ


اسلام آباد (صباح نیوز)اوآئی سی کونسل آف فارن منسٹرز کے17ویں غیر معمولی اجلاس کا آغاز پر قاری سید صداقت علی نے تلاوت قرآن سے کیا۔ تلاوت کی گئی آیات کا اردو ترجمہ۔شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے۔

ساری چھائی مشرق اور مغرب کی طرف منہ کرنے میں ہی نہیں بلکہ حقیقتاً اچھا وہ شخص ہے جو اللہ تعالیٰ پر، قیامت کے دن پر ، فرشتوں پر کتاب اللہ اورنبیوں پر ایمان رکھنے والا ہو۔ جو مال سے محبت رکھنے کے باوجود قرابت داروں ، یتیموں ، مسکینوں ، مسافروں ، سوال کرنے والوں کو دے اور غلاموں کوآزاد کرے۔

نماز کی پابندی اور زکوة کی ادائیگی کرے۔جب وعدہ کرے تب اسے پورا کرے، تنگدستی، دکھ ، درد اورلڑائی کے وقت صبر کرے، یہی سچے لوگ ہیں اوریہی پرہیزگار ہیں۔