مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی کی خودکشی،خود کشی کرنے والے اہلکاروں کی مجموعی تعداد کتنی ہو گئی،جانئے


 سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں میںخود کشی کا رحجان زور پکڑ گیا ہے ۔

گزشتہ دس دنوں میں بھارتی فوج کے ایک میجر سمیت 5 فوجی خود کشی کر چکے ہیں گاندربل میں بھارتی پیراملٹری فورس کے ایک اہلکار نے خودپر گولی چلاکر خودکشی کرلی۔

بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)کے کانسٹیبل  دیناتھ یادو نے ضلع کے علاقے گنڈ میں اپنی سروس رائفل سے خودکو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔

دیناتھ یادو کا تعلق سی آر پی ایف 18 ویں بٹالین سے تھا وہ  بھارتی ریاست اتر پردیش کا رہنے والا تھا۔گنڈ تھانے کے ایس ایچ او میر عبدالرشید نے صحافیوں کو تصدیق کی کہ فوجی اہلکار نے خودکشی کرلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

 جنوری 2007 سے  اب تک مقبوضہ جموں وکشمیرمیں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد 526 ہو گئی۔