کوئٹہ (صباح نیوز) امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ مقتدرطبقات نے بلوچستان کے عوام کو ان حال پر چھوڑ دیا بلوچستان سے صرف کمانے کی روش نے عوام میں ردعمل ،احساس محرومی ،نفرت اور شدت پیداکیا ہے عدلیہ کا بھی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کے حوالے سے اقدامات عدل وانصاف کے مطابق نہیں ۔قاتلوں لٹیروں دہشت گردوں نجی جیلیں بنانے والوں کی ضمانتیں ہورہی ہے اورباعزت طور پر رہاہوجاتے ہیں لیکن مولانا ہدایت الرحمان بلوچ سب جانتے ہیں صرف عوام کے حقوق کیلئے پرامن آئینی جمہوری جدوجہد کررہے ہیں ان کی ضمانت نہیں ہورہی ۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو جھوٹے مقدمات میں قید کرنے والے بلوچستان اور پاکستان کے دشمن ہیں۔3اپریل اے پی سی میں اہل بلوچستان سے مقتدرقوتوں کے مظالمانہ رویے ،اہل بلوچستان کو جائز حقوق نہ دینا ،مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کے حوالے سے مقتدرقوتوں کی ظالمانہ رویہ ،گوادرکے قائدین کی گرفتاری سمیت دیگر سلگتے مسائل پر سیر حاصل گفتگو،متفقہ لائحہ عمل واقدامات تجویزکیے جائیں گے۔
اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ودیگر قائدین کی رہائی کیلئے جماعت اسلامی احتجاجی ،قانونی جدوجہد جاری رکھے گی مولاناہدایت الرحمان بلوچ کو جرم بے گناہی میں گرفتارکرکے جھوٹے مقدمات بناکر تین ماہ سے قید میں رکھا گیا ہے ۔جماعت اسلامی حق دو تحریک کے پشت پر ہے انشاء اللہ قائدین کی رہائی ،مقدمات ختم اور حق دو تحریک کے مطالبات منوانے کیلئے جماعت اسلامی ہر سطح پر ہر طریقے سے جدوجہد جاری رکھے گی جماعت اسلامی عوامی قوت سے عوام دشمن رویہ ،حق وسچ کی آواز،حقوق کے حصول کی جدوجہد ناکام بنانے کی کوشش وسازشیں بنائیگی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو قیدکرنے کے بجائے ساحل ،چیک پوسٹس ،بارڈرزپر بھتہ خوری لوٹ مار ،بھاری رشوت کاخاتمہ کیا جائے مولاناہدایت الرحمان بلوچ کا ریمانڈ لینے کے بجائے ان کے ڈیمانڈ پوراکیا جاناچاہیے تھا اوچھے ہتھکنڈوں سے حق وسچ کا راستہ نہیں روکا جاسکتا ۔
انہوں نے کہا کہ ناانصافی ،لاقانونیت اورظلم کی وجہ سے آج سرکاری عہدوں کا غلط استعمال کرکے ٹرالر مافیا،چوروں بھتہ خوروں کی سرپرستی کرنے والے آزادجبکہ عوام ،کاروباری حضرات اور مچھیروں کے روزگار کا تحفظ اور حقوق کیلئے پرامن جدوجہد کرنے والے قیدہیں۔ حق دوتحریک وجماعت اسلامی کے کارکنان وقائدین پرامن ہیں لیکن حکمرانوں نے بے گناہ کارکنوں پر مقدمات بناکر انہیں پابندسلاسل کیا گوادر میں ٹرالر مافیاسے ماہانہ لاکھوں کروڑوں روپے ناجائزذات کیلئے رشوت لینے والے ملک وملت کے دشمن ہیں گوادرمیں سیکورٹی کے ادارے منافع بخش کاروباری ادارے بن گیے ہیں ۔عوام کو تحفظ دینے والے مچھیروں وتاجروں کے روزگار ختم کرنے اورظالم وبڑے کاروباری سرمایہ داروں سے لاکھوں بھتہ لیکر سمندری حیات کی نسل کشی کرتے ہوئے حرام خوری کے منافع بخش کاروبار کر رہے ہیں جماعت اسلامی انشاء اللہ مولانا ہدایت الرحمان ودیگر گرفتار قائدین کی رہائی ،مقدمات ختم کرنے اور حقوق کے حصول تک جدوجہد جاری رکھے گی