کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کے حوالے سے انصاف کا دوہرامعیار ،بلاوجہ کی مخالفت ،بہانے قبول نہیں ۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے اہلیان بلوچستان بلخصوص گوادر کے عوام کے جائز حقوق کے حصول کیلئے آئینی طریقے سے جدوجہد شروع کیا مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے بااختیار ظالم سرمایہ داروں بھتہ خورو ں کو للکاراان کی للکارسے مظلوم عوام کو آئینی حقوق کے حصول کیلئے ہمت حوصلہ اورشعورملا۔بدقسمتی ،حکومت واپوزیشن کی لڑائی کی وجہ سے ملک میں حکومت ،قانون وانصاف نہیں حکومت اداروں واپوزیشن کی لڑائی میں قیمتوں ،بھاری سودی قرضوں ،ملک کی بدنامی عوام کی پریشانی میں اضافہ ہورہا ہے ۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ بے روزگاری ،بدعنوانی ،حکمرانوں کی لوٹ مار ،ذاتی مفادات کی جنگ عروج پرغریب پریشان عوام کا کوئی پوچھنے والا نہیں جماعت اسلامی قوم کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آوازبلند کررہی ہے ریاست ہے نہ حکومت ۔ان حالات میں حقیقی محبت وطن ،محب دین عوام بہت پریشان ہیں لٹیرے تو اقتدارختم ہوتے ہیں ملک سے بھاگ جائیں گے ان کی جائیداداولادیں دوبیرن ملک ہیں ان کا عوام کے مسائل وپریشانی سے کیا تعلق ۔ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ اور ان کے ساتھیوں کو عوام سے محبت ،جائز حقوق کے حصول کیلئے توانامخلصانہ آوازبلند کرنے پرسزادی جارہی ہے ۔مولاناکی جدوجہد کسی علاقے پارٹی ذاتی مفادات کیلئے نہیں بلکہ عوام کے حقوق کے حصول ،ظلم وجبر بھتہ خوری لوٹ مار کے خلاف ہے اگر مولاناہدایت الرحمان بلوچ کے مطالبات مان لیے جائیں تویہ پاکستان اورپورے بلوچستان کے عوام کے فائدے میں ہیں قوم کی دولت اگر چند افراد کے جیبوں واکائونٹس میں جارہے ہیں تونقصان دہ ہیں یہ دولت اگر قومی خزانے میں قانونی طریقے سے جائیگی تو پورے قوم کا فائدہ ہوگا اس جدوجہد کی صرف لٹیرے بھتہ خور مخالف ہیں جبکہ عوام کے دکھ دردرکھنے والے مولانا ہدایت الرحما ن بلوچ اور ان کی جدوجہد کا کسی صورت مخالفت نہیں کریگامولانا قوم کا ہیرو،محسن اور حقوق کا دفاع کرنے والا عوامی لیڈرہے ۔
مولانا ہدایت الرحمان بلوچ سی پیک ،ترقی ،چین یاپاکستان کے خلاف نہیں بلکہ لٹیروں ،بھتہ خوروں ملک دشمنوں کے خلاف ہے حکمران مولاناپر جھوٹے مقدمات بناکر قید کرکے لوٹ مار کرنے والوں کیلئے آسانی پیدا کر رہے ہیں ۔جماعت اسلامی وحق دو تحریک مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی رہائی کیلئے ہر فورم پر بھر پور آوازبلند کریگی ۔مطالبات تسلیم کرنے کے باوجود عمل درآمد سے گریزکرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ حکمران خود بھتہ ودیگر مافیازسے ملے ہوئے ۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کے خاندان ،کارکنان وذمہ داران نے استقامت صبر تحمل کا مظاہرہ کرکے مولاناہدایت الرحما ن بلوچ کو ہمت اور حوصلہ دیا مولانا ہدایت الرحمان بلو چ سرخرو کامیاب اور قوم کو حقوق ہدایت الرحمان بلوچ کی قیادت میں ضرور ملیگا