کوئٹہ(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ حکومت واسٹبلشمنٹ کی جانب سے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ پر جھوٹے مقدمات بنائے گیے ہیں ضمانت مسلسل خارج ہونا اور حق دوکے کونسلرزکی دوبارہ گرفتاری سوچھے سمجھے منصوبے کے تحت حالات کوخراب کرنے ،حق دو وجماعت اسلامی کے کارکنان کو تشددکی طرف دھکیلنے کی سازش ہے۔ کامیابی حق کی ہوگی قید وبند تحریک اور جدوجہد کے آگے رکاوٹ نہیں بن سکتے۔ نفرت ،انتشار ،تعصب ،ظلم ،ناانصافی ختم کرنے کیلئے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو فوری طور پر رہاکیا جائے ۔روزگار،پانی ،گیس ،صحت وتعلیم کی سہولیات مانگنے والوں کو ریاست والے قید کررہے ہیں جبکہ ظالموں لٹیروں قاتلوں کو پروٹوکول کیساھت ضمانتیں دیکھ کر آزادکر رہے ہیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ حکمرانوں اور اسٹلشمنٹ کو جو فرد پسند نہ یا ان کی لوٹ مار کیلئے خطرہ ہوان پر قتل ،دہشت گردی کے جھوٹے مقدمات بنادیتے ہیں مولانا ہدایت الرحمان بلو چ قانونی آئینی حقوق مانگنے والامحب وطن عوامی لیڈرہے ۔ان پر جھوٹے مقدمات بناکر لٹیروں عوام دشمنوں بھتہ خوروں کو کچھ نہیں ملیگا مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ۔آج بھی مولانا ہدایت الرحما ن بلوچ کی ضمانت خار ج کی گئی اورحق دو کے کونسلرزجماعت اسلامی کے کارکنان مولانا لیاقت بلوچ ،کونسلرزحاجی جاوید،نوید محمد،نصیرشہزادہ،چیئرمین اللہ بخش ودیگر کو گرفتار کر لیے گیے ۔جھوٹے ،ریاستی جبر،تشدد،تعصب پرمبنی غداری ،قتل ،دہشت گردی کے جھوٹے مقدمات مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ودیگر کارکنان کوآئینی قانونی حقوق کی جدوجہد سے نہیں رکھواسکتے۔
مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کوعوامی حقوق مانگنے ،لاپتہ افراد کوبازیاب کرنے ،بھہ خوری ،ٹرالر مافیازسے نجات ،روزگار کو تحفظ دینے کے جائزمطالبات اور ،لٹیروں قبضہ گر مافیاکو للکارنے عوام کو شعور دینے پرمولاناکو ڈھائی ماہ سے قید میں رکھاگیا ہے ملاقاتوں پر پابندی لگادیاہے عدالت کو دہرامعیار ،انصاف کا دھرامعیار ایک طرف ثبوتوں کی موجودگی میں ظالم سردار کو پانچ دن کے اندر رہائی جبکہ دوسری جانب مفروضوں ،خدشات کی بنیاد پر قید مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی ضمانت مسلسل خارج کی جارہی ہے ا ورتواورملاقاتوں پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے ۔حکومت فوری طورپرمولانا ہدایت الرحمان بلوچ اوران کے ساتھیوں کو رہامقدمات ختم کریں