کوئٹہ(صباح نیوز )ایف آئی اے نے اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے پوسٹل سٹاف کالج کے ملازم کو گرفتار کرلیا ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ انہوں نے نادرا کے ڈائریکٹر کے آئی ڈی سے ایک لاکھ 20ہزار شہریوں کو ڈیٹا شیئر کیا ایف آئی اے کی جانب سے ملزم محمد وقاص کی گرفتاری کی تصدیق کی گئی ہے.
تفصیلات کے مطابق پوسٹل سٹاف کالج کے ملازم وقاص احمد عرصہ دراز سے شہریوں کے قوائف چوری کرنے کا الزام تھا جس پر ملزم کو گرفتار کرلیا ملزم نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ نادرا سسٹم سے شناختی کارڈز کی جاری کردہ تاریخ بھی حاصل کی اورسیٹیزن ڈیٹاایک فرنچائیزہولڈرفراز سے شیئر کررہاتھااورملزم نے شناختی کارڈز کے حوالے سے سٹیزن ڈیٹا موبی کیش اور ایزی پیسہ کے اکاونٹس کیلئے استعمال کیاگیاایف آئی اے مزید تحقیقات کررہی ہے۔