اسلا م آباد(صباح نیوز)وفاقی حکومت نے کل( ہفتے) اور پیر کو اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزراء کی کانفرنس کیلئے تیاریوں کے تناظر میں وفاقی دارالحکومت میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
یہ اعلان وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس کیلئے جامع سکیورٹی انتظامات کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ادھر اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اسلام آباد میں ہفتے اور پیر کو سکولوں اور نجی دفاتر میں مقامی تعطیل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مارگلہ ٹریلز پر ہائیکنگ ٹریکس بند رہیں گے، انہوں نے کہا کہ پاک سیکرٹریٹ سے شہید ملت میٹرو سٹیشن پیر تک بند رہیں گے