کرپشن کیس کے چالان میں ہوشربا انکشافات، شہباز شریف کا بچنا مشکل ہے، شہباز گل


اسلام آباد(صباح نیوز)معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ شہبازشریف کے کرپشن کیس کے چالان میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ، اس کیس میں شہباز شریف کے بچنے کے چانسز صفر ہیں۔

ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ اور رسیدیں مل گئیں ، شہبازشریف کے کرپشن کیس کے چالان میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے کہ کس طرح گجرات کی خوبصورتی کے لیے اورنگزیب کو ٹھیکہ دیا ، اورنگزیب بٹ سے 50 لاکھ بطوررشوت بے نامی اکاؤنٹ میں وصول کیے، رشوت وصولی کے اب ثبوت بھی موجود ہیں اور بٹ مان چکے ہیں کہ پیسہ انہوں نے دیا۔

ڈاکٹرشہبازگل کا کہنا تھا کہ کیس میں شہباز شریف کے بچنے کے چانسز صفر ہیں، ایک ایک ٹرانزیکشن تمام ثبوتوں کے ساتھ چالان کا حصہ ہے۔

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ کوئی ٹھیکے دار چھوڑا اور نہ موچی، نائی ،مالی، کلرک چوکیدار، سب کو اپنی لوٹ مار کے لیے استعمال کیاگیا، اس قدر لوٹ مار کی اب عدالت میں سوائے کہانیاں سنانے کیاورجواب نہیں۔

یاد رہے شہباز شریف خاندان منی لانڈرنگ کیس میں ہم دستاویزات سامنے آئی تھیں ، جس کے مطابق صرف دس ملازمین کے اکانٹس میں 7ہزار 404ملین موصول ہوئے۔ دستاویزات میں بتایا گیا تھا کہ ملازمین کو شہباز شریف خاندان کیبینامی داروں کیطورپر استعمال کیاگیا۔