بزدلی ظالم کازیور ہے،گرفتاری سے جان کو کوئی خطرہ نہیں ہو سکتا،سعد رفیق


اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے ریلوے وہوابازی خواجہ محمد سعد رفیق نے کہا ہے کہ بتایا جا رہا ہے کہ عدالتی وارنٹ پر گرفتاری سے انکار اور مزاحمت ڈوپ ٹیسٹ سے بچنے کیلئے ہے ۔حکومت کھانا رہائش دیگی مگرسپلائی نہیں مل سکتی،گرفتاری سے جان کو کوئی خطرہ نہیں ہو سکتا۔

ان خیالات کااظہار خواجہ سعد رفیق نے ٹوئٹر پرجاری اپنے بیان میں کیا۔سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اسی انتقام کی آگ بجھانے کیلئے مخالف رہنماؤں کو جھوٹے مقدمات میں پھانس کراعلانیہ مہینوں سالوں تک جیلوں میں ڈلوانے والاخود عدالتی حکم پراپنی گرفتاری سے کانپ رہا ہے۔ان کاکہنا تھاکہ بزدلی ظالم کازیور ہے۔