برطانوی ممبران پارلیمنٹ کی کشمیریوں کے حق میں آواز ہماراحوصلہ بڑھائے گی۔ الطاف احمد بٹ


اسلام آباد: صدر جموں کشمیر سالویشن موومنٹ الطاف احمد بٹ نے کہا ہے کہ برطانوی ممبران پارلیمنٹ کی کشمیریوں کے حق میں آوازحق خود ارادیت کے مطالبہ میں ہماراحوصلہ بڑھائے گی ۔

برطانوی پارلیمنٹ میں مسلہ کشمیر اور کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بحث کا خیر مقدم کیا ہے ۔ ایک ٹویٹ میں  الطاف احمد بٹ نے کہا کہ لیبر رکن پارلیمنٹ سارہ اوون کی تحریک پر بحث میں برطانوی ممبران پارلیمنٹ نے کشمیریوں کی حمایت کی ہے ۔ کشمیریوں نے برطانوی ممبران پارلیمنٹ کی حمایت کو  بہت سراہا ہے۔

کشمیر دنیا کی توجہ چاہتا ہے۔ کشمیری چاہتے ہیں  مسلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کیا جانا چاہئے۔، مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لئے آپ کی مضبوط آواز حق خود ارادیت کے مطالبہ میں ہماراحوصلہ بڑھائے گی ۔