نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم الرحمن کی کراچی آمد ، ائیر پورٹ پر شاندار استقبال

 کراچی(صباح نیوز) نو منتخب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن منصورہ لاہور میں اپنی حلف برداری کے بعد جمعہ کو پہلی مرتبہ کراچی پہنچے ۔جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی ، عبوری امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان دیگر ذمہ داران اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے ائیر پورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا ، ہار پہنائے گئے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ، کارکنوں میں زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آیا اور نعرہ ٔ  تکبر اللہ اکبر ، میدان میں آیا حافظ کا لشکر ، اللہ اکبر ، ہم سب دیوانے حافظ کے ، ہم دست و بازو حافظ کے ،حافظ حافظ اور تیز ہوتیز ، جدو جہد تیز ہو ‘کے پُر جوش نعروں سے ان کا استقبال کیا گیا ۔ اس سلسلے میں شاہراہ فیصل پر حافظ نعیم الرحمن کی آمد کے حوالے سے خیر مقدمی بینرز بھی آویزاں کیے گئے تھے ۔اس موقع پر نائب امراء کراچی سیف الدین ایڈوکیٹ، برجیس احمد، راجا عارف سلطان، محمد اسحاق خان، عبد الوہاب، مسلم پرویز ،ڈپٹی سکریٹریز کراچی راشد قریشی، عبد الرزاق خان، یونس بارائی، عبد الرحمن فدا، نوید علی بیگ، امرائے اضلاع مولانا فضل احد حنیف، محمد اسلام، توفیق الدین صدیقی، مولانا مدثر حسین انصاری، سید وجیہ حسن، سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ، رکن سندھ اسمبلی فاروق فرحان ، ٹاون چئیرمینز نصرت اللہ،ڈاکٹر فواد، مظفر خان، ظفر خان ، محمد یوسف ،عاطف علی خان،رکن سٹی کونسل قاضی صدر الدین و دیگر بھی موجود تھے ۔دریں اثناء امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کراچی پریس کلب کی دعوت پر پیر 29اپریل کو میٹ دی پریس سے خطاب کریں گے ۔