ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کیلئے 6 رکنی پراجیکٹ منیجمنٹ ٹیم تشکیل

اسلا م آباد(صباح نیوز)وفاقی ریونیو بورڈ(ایف بی آر) کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے 6 رکنی پراجیکٹ منیجمنٹ ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ ایف بی آر کے گریڈ 20 کے محمد خالد جمیل پراجیکٹ ڈائریکٹر مقرر کیے گئے ہیں، جبکہ گریڈ 20 کے زین العابدین ساہی اور ارشد نواز چھینہ ٹیم میں شامل ہیں۔

گریڈ 19 کی بشری جعفر، گریڈ 19 کے محمد اقبال خان بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔اسی طرح ٹیم میں نجی ادارے کارنداز کے عثمان کوکب ٹیم کے فوکل پرسن مقرر کیے گئے ہیں۔ٹیم ڈیجیٹلائزیشن کے لیے طریقے اور عملدرآمد کے کام کی نگرانی کرے گی۔۔