محمود خان اچکزئی کی صدارت میں آئین کی حکمرانی کے معاملے پر کل قومی سیمینارہوگا

اسلام آباد (صباح نیوز)تحریک تحفظ آئین  پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی صدارت میں آئین  کی حکمرانی کے معاملے پر کل (بدھ کو) اسلام آباد میں قومی سیمینارہوگا۔ محمود خان اچکزئی کی جانب سے جاری دعوت نامہ کے مطابق  پاکستان میں آئین اور قانون کی بالا دستی اور عوام کی حقیقی حکمرانی کے لئے ہم خیال سیاسی جماعتوں نے تحریک تحفظ آئین  پاکستان شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سلسلے میں ” تحفظ آئین پاکستان کیسے ؟ ” کے عنوان سے سیمینار منعقد کیا جا رہا ہے ۔ تقریب مورخہ 8 مئی 2024 ء بروز بدھ ، بوقت دن 2 بجے  مقامی ہوٹل میں ہوگی۔