ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف 8 اور 9 مئی کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے، دفتر خارجہ

اسلام آباد(صباح نیوز)جمہوریہ ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف 8 اور 9 مئی کو اسلام آباد کا سرکاری دورہ کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے منگل کو جاری بیان کے مطابق ازبکستان کے وزیر خارجہ دورے کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کریں گے اور نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کے ساتھ باہمی دلچسپی کے وسیع تر دو طرفہ امور پر تفصیلی بات چیت کریں گے جن میں تجارت اور رابطوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ بیان کے مطابق جمہوریہ ازبکستان کے وزیر خارجہ کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو نئی تحریک ملنے کی امید ہے ۔۔