سری نگر:بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں جنوبی کشمیر میں مزید دو کشمیری نوجوانوں کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے ۔
بھارتی فوج کی بھاری جمعیت نے ضلع کولگام کے علاقے ریڈونی میں محاصرے اور تشدد کی ایک پر تشدد کارروائی کے دوران ان نوجوانوں کو شہید کیا۔
علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری ہے ۔قابض انتظامیہ نے علاقے میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے جبکہ بھارتی فوجی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کوآپریشن والے مقام کی طرف جانے کی اجازت نہیں دے رہے ۔