پاکستان کے آصف ہزارہ نے یوگینڈئن باکسرکو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کردیا


دبئی(صباح نیوز) پاکستان کے ابھرتے نوجوان باکسر آصف ہزارہ نے انٹرنیشنل باکسنگ میلے میں یوگینڈا کے باکسرکو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر کے ملک کا نام روشن کردیا ہے۔

دبئی میں منعقد کیے جانے والے انٹرنیشنل باکسنگ میلے میں پاکستان کے آصف ہزارہ نے یوگینڈا کے باکسرکو شکست دی اور اے بی ایف ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

دوسری جانب گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے عثمان وزیر ورلڈ باکسنگ کونسل مڈل ایسٹ چیمپئن بن گئے ہیں۔

ایشین باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر ڈبلیو بی سی مڈل ایسٹ ٹائٹل کیلئے رنگ میں اتریں گے، اس دوران عثمان وزیر کا ٹاکرا تنزانیہ کے باکسر روسٹا کے ساتھ ہو گا۔