آئی ایم ایف کی نئی شرائط، ڈالر 4 روپے مہنگا،انٹر بینک میں 265 روپے 50پیسے کا ہوگیا


کراچی(صباح نیوز)قرض کے حصول کے لیے آئی ایم ایف کی نئی شر ائط کے باعث انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں پھر تیزی سے اضافہ دیکھا گیا۔

انٹر بینک میں ڈالر صرف ایک روز میں 4 روپے مہنگا ہونے کے بعد 265 روپے 50 پیسے کی سطح پر آگیا ہے۔اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہوکر 268 روپے 50 پیسے پر پہنچ گیا۔

کرنسی ڈیلر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیر سے روپے کی قدر پر منفی اثر پڑا۔ ڈالر کے ایکسچینج ریٹ کو افغان بارڈر ریٹ سے منسلک کرنے کے آئی ایم ایف مطالبے کی خبروں نے مارکیٹ میں روپے کی قدر کو نقصان پہنچایا۔۔