عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی معاشی ریٹنگ مزید کم کردی

اسلام آباد(صباح نیوز)عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی معاشی ریٹنگ مزید کم کردی۔ نجی ٹی وی  کے مطابق موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ مستحکم سے منفی کردی ہے۔پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ سی اے اے ون سے سی اے اے تھری کر دی گئی ہے۔

موڈیز کے مطابق زرمبادلہ ذخائرکی ابترصورتحال کے باعث پاکستان  کے دیوالیہ ہونے  کے خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔پاکستانی زرمبادلہ ذخائرفوری اوروسط مدتی درآمدی بل اورقرضوں کی ادائیگیوں کے لیے ناکافی ہیں۔ حکومت ٹیکس وصولیاں بڑھانے کے اقدامات کر رہی ہے، آئی ایم ایف پروگرام سے فوری ادائیگیوں میں مدد مل سکتی ہے۔