َّاسلا م آباد(صباح نیوز)صدر ڈاکٹر عارف علوی نے طلبہ پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی تعلیم پر توجہ دیں اور ملکی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہارپیر کواسلام آباد میں بلوچستان رزی ڈنشل کالج خضدار کے طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ رابطہ سیشن کے دوران کیا۔صدر نے کہا کہ بلوچستان کے طلبہ میں جدید ترین علم اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مہارت سے آراستہ ہوکر ملک کی تقدیر بدلنے کی شاندار صلاحیت موجود ہے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی سماجی اور اقتصادی ترقی پر بھرپور توجہ دے رہی ہے جسے بدقسمتی سے ماضی میں نظرانداز کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ تعلیمی شعبے کی ترقی کو ترجیح دی جارہی ہے کیونکہ اس نے ملک کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں ٹھوس کردار ادا کیا۔صدر نے خضداراور لورالائی جیسے علاقوں میں رزی ڈنشل کالجوں کے قیام کے اقدامات پر بلوچستان کی حکومت کو بھی سراہا۔بعد میں نیشنل یونیورسٹی اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے نوجوانوں میں ہنر کے فروغ پر توجہ دینے اور مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق افرادی قوت تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔