اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی مرکزی تنظیم سمیت تمام تنظیمیں توڑ دی ہیں۔ دوماہ کے اند رمسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے انتخابات کرائے جائیں گے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے شاہ غلام قادر کی سربراہی میں15 رکنی آرگنائزنگ کمیٹی قائم کر دی ہے۔ کمیٹی کے قیام اور تنظیمیں توڑنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر راجہ فاروق حیدر اب 15 رکنی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔ آرگنائزنگ کمیٹی میںطارق فاروق، مشتاق مہناس،محمد عزیر ، نجیب نقی،نورین عارف ، افتخار گیلانی، راجہ نصیر،چوہدری سعید، ڈاکٹر مشتاق بشیر، راجہ صدیق،شوکت شاہ ، سردار خالق وصی، اور ذولفقار علی ملک شامل ہیں۔
شاہ غلام قادر کی سربراہی میں آرگنائزنگ کمیٹیدو ماہ کے اندر پارٹی انتخابات کرائے گی