چارکروڑلوگوں کو مکمل ویکسین لگائی گئی،اسد عمر


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر منصوبہ بندی و ترقی اور نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ چارکروڑلوگوں کو مکمل ویکسین لگائی گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں ویکسین لگانے کے لیے پیش رفت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

رواں برس کے اختتام 7 کروڑ لوگوں کو ویکسین لگانے کا ہدف لگایا تھا۔ یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ 7 کروڑ لوگوں کو اب کم از کم سنگل ڈوزلگ چکی ہے اور 4کروڑ افراد کو مکمل طور پر ویکسین لگائی گئی ، 2مہینے باقی ہیں، انشا اللہ ہدف پورا کریں گے۔