اسلام آباد میں روٹی، نان اور پراٹھے کی قیمت میں 2 سے 10 روپے تک کا اضافہ

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی، نان اور پراٹھے کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی، نان اور پراٹھے کی قیمتوں میں 2 روپے سے لے کر 10 روپے تک کا اضافہ کیا ہے۔

روٹی کی قیمت 2 روپے اضافے کے بعد 18 روپے سے بڑھا کر 20 روپے کردی گئی ہے۔ نان کی قیمت میں 5 روپے جبکہ روغنی نان کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، روغنی نان اضافے کے بعد 50 روپے کا ہوگیا ہے۔

ایسویس ایشن نے پراٹھا    مہنگا کیا، جس کی قیمت    50 روپے کردی گئی ہے۔ نان بائی ایسوسی ایشن کے مطابق آٹے کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد روٹی اور نان کی قیمت بڑھائی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق فائن آٹے کی بوری کی ایکس مل قیمت 11 ہزار 500 روپے ہے۔