سراج الحق کی لاہور پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو دلی مبارک باد

لاہور(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے لاہور پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو دلی مبارک باد دی ہے۔

منصورہ سے جاری بیان میں امیر جماعت، نائب امیر لیاقت بلوچ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف اور دیگر رہنماؤں نے نومنتخب صدر اعظم چودھری، سینئر نائب صدر شاداب ریاض، نائب صدر ظہیر احمد بابر، سیکرٹری عبدالمجید ساجد، جوائنٹ سیکرٹری حسن تیمور جھکڑ، فنانس سیکرٹری حافظ فیض احمد کو کامیابی پر نیک خواہشات کے ساتھ اس امید کا اظہار کیا ہے کہ صحافی قیادت میڈیا کی آزادی اور صحافیوں کے حقوق کی حفاظت کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔

جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے کہا کہ لاہور کے صحافیوں نے آزادیٔ اظہار رائے کے تحفظ کے لیے ہمیشہ بڑھ چڑھ کر کردار ادا کیا ہے اور اس کی پاداش میں قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کی ہیں۔ صحافت کی آزادی ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی ازحد ضروری ہے۔ جماعت اسلامی ہمیشہ صحافیوں کے حقوق کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔جماعت اسلامی کی قیادت نے گورننگ باڈی کے منتخب ممبران محمد نواز سنگرا، عالیہ خان، حافظ عدنان لودھی، احمر کھوکھر، محسن بلال، اسد جعفری، رضا محمد، محمد کلیم اور محمد نفیس قادری کو بھی مبارک باد دی ہے۔