سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائیاں،7دہشتگرد گرفتار


لاہور(صباح نیوز)کائونٹرٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی جانب سے پنجاب بھر میں کارروائیوں کے دوران 7 دہشتگرد گرفتار کرلئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے کہا کہ دہشت گردی کی حالیہ لہر میں سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیموں کے سات دہشت گرد گرفتار کئے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کی شناخت خالد محمود ، محسن وقار ، محمد عثمان ، شیر محمد ، لقمان رفیق اور فاروق کے نام سے ہوئی جن کے قبضے سے بارودی مواد ، اسلحہ، ممنوعہ لٹریچر برآمد ہوا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ملزمان صوبے کے حساس شہروں میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں ملوث ہیں۔ترجمان کے مطابق رواں ہفتے مختلف شہروں میں 443 کومبنگ آپریشن کئے گئے ہیں جس میں کارروائیوں کے دوران 19 ہزار 630 مشتبہ افراد کو چیک کیا گیا اور 90 افراد کو کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے پر گرفتار کیا گیا ۔