کوئی قانون پارلیمان کومدت پوری کرنے پرمجبورنہیں کرسکتا،شیخ رشید


راولپنڈی(صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کوئی قانون پارلیمان کومدت پوری کرنے پرمجبورنہیں کرسکتا،شہبازشریف نے بھی بیان حلفی دیاتھا،گورنرکانوٹیفکیشن آئین شکن، وزیراعلیٰ اسمبلی تحلیل کرسکتے ہیں ۔گورنرکانوٹیفکیشن معطل ہواہے منسوخ نہیں، نظریہ ضرورت زندہ ہے فیصلہ50-50 ہے۔”فضائوں کے مجھ غریب کوحیات کایہ حکم ہے سمجھ ہراک رازکومگرفریب کھائے جا”۔

ان خیالات کااظہاشیخ رشید احمد نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت اسلام آباد کے بلدیہ کا الیکشن نہیں کرا رہی،جنرل الیکشن میں کس منہ سے جائیں گے۔انکا ایجنڈا ہے عمران کو نااہل کروائیں گے،الیکشن آگے لے کر جائیں گے،کیئرٹیکر کی مدت بڑھائیں گے۔عوام جائے بھاڑمیں،اپنے کیسزختم کرائیں گے۔ نیب اورایف آئی اے کوجیب کی گھڑی،ہاتھ کی چھڑی بنائیںگے ڈیفالٹ کی پرواہ نہیں۔