جماعت اسلامی کے افراد معاشرے کے لئے رحمت ہیں ،عائشہ سید

 راولپنڈی(صباح نیوز) ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ویمن ونگ جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی  عائشہ سید نے جماعت اسلامی کی رکن فردوسِ کے انتقال پر انکی بہن مزمل طاہر،فرحت اور ان کی والدہ و دیگر لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ فردوس دعوت الی اللہ اور خدمت خلق میں مصروف رہتی تھی، وہ اپنے خاندان اور ارد گرد رہنے والوں کا بہت خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو اللہ کے دین کی طرف بلانے کے مشن پر تمام زندگی کاربند رہی۔

 انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کے ارکان  اپنے اردگرد کے لوگوں کے لیے رحمت ہوتے ہیں۔وہ لوگوں کے مسائل کو حل کرنے اور خدمت خلق کے کاموں  میں بغیر کسی لالچ اور شہرت کے جتے رہتے ہیں۔ ملک بھر میں لوگ  اس بات پر یقین رکھتے ہیں  کہ جماعت اسلامی کے افراد امانتوں کی پاسداری، اہلیت اور ذمہ دارانہ عوامی خدمت میں سب سے آگے ہیں۔