اسلامی جمعیت طلبہ کے 75ویں یوم تاسیس پر اسلامی جمعت طلبہ نوشہرہ کا24دسمبر بروز ہفتہ ایجوکیشن ایکسپو ، احباب کنونشن کے انعقاد کا اعلان

نوشہرہ (صباح نیوز)اسلامی جمعیت طلبہ کے 75ویں یوم تاسیس پر اسلامی جمعت طلبہ نوشہرہ نے24دسمبر بروز ہفتہ ایجوکیشن ایکسپو ، احباب کنونشن کے انعقاد کا اعلان کردیا ایجوکیشن ایکسپو ، احباب کنونشن میں جماعت اسلامی کے سینئر رہنما لیاقت بلوچ  ،سابق امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخواہ سینٹر مشتاق احمد خان ، سابق صوبائی وزیر عنایت اللہ خان اور دیگر مقامی ، ضلعی رہنما شرکت کریں گے جبکہ اس موقعہ پرسرکاری و نجی تعلیمی ادروں کے 150زہین طلبا کو ایوارڈ بھی دئیے جائیں گے.

اس سلسلے میں امیر جماعت اسلامی حاجی عنایت الرحمان ، حلقہ ا حباب کے ذمہ دار افتخار احمد خان اور اسلامی جمعیت طلبہ نوشہرہ کے ناظم اویس قرنی نے نوشہرہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان اور اسلامی جمعیت طلبہ کی تاسیس کا سفر ساتھ ساتھ ہے قیام پاکستان نے فوراً بعد اسلامی جمعیت طلبہ کا قیام 23 دسمبر 1947 کو عمل میں آیا، جمعیت اور پاکستان یکجان دوقالب ہیں پا کستان کی تعمیر اور نو جوانوں کی کردار سا زی میں جما عت اسلامی کی برادر طلبہ تنظیم اسلامی جمعیت طلبہ کا تا ریخی کردار اپنی جگہ اہمیت کا حامل ہے۔قومی سطح پر بہترین لیڈرشپ،انجنیئر ز،ڈاکٹر ز،وکلاں،سائنسدان اسلامی جمعیت طلبہ نے فراہم کئے۔ جب بھی وطن عزیز پرمشکل وقت آیا تو جمعیت کے نو جوانوں نے آگے بڑھ کر قربا نیاں د ی اپنا لہو اس پاک وطن کیلئے پیش کیا۔

تعلیمی اداروں میں نوجوان طلبہ کی صلاحیتوں کو اجا گر کرنے میں اپنا کردار کیا،طلبہ میں حب الوطنی، دینی و عصری علوم کو سیکھنے سکھانے اور علم دوستی کا جذبہ فروغ دیا۔ 16 دسمبر 1971 کو تقسیم پا کستان کی سیاہ تا ریخ میں جمعیت ہی کے نو جوانوں نے اپنی جانوں کے نذرا نے پیش کئے اور اس بغاوت کی سازش کے خلاف میدان میں ڈٹ گئے آج بھی اسی کی پا داش میں بنگال کے اندر سا بقین جمیت کی قر با نیوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے اور انہیںسولیوں پر لٹکا یا جا رہا ہے۔تاریخ کے اندر آپ نے یہ بھی دیکھا کہ قا دیانیوں کے خلاف عملی جدوجہد میں سب سے پہلے جما عت اسلامی کے با نی سیدابو الاعلی مو دودی (رح) کے روحانی فرزند ان اسلامی جمعیت طلبہ کے جوانوں نے تحریک چلائی اور ملک کے مسلمانوں کو قا دیانی فتنو ں سے محفوظ رکھنے میں اپنا تاریخی کردار بخوبی نبھایا۔

آج بھی ملک کے اندر تعلیمی اداروں کے خلا ف غیر آئنی اقداما ت یا تعلیم دشمنی پر مبنی اسملیوں میں لائے جاتے ہیں تو جمعیت ہی ان کے خلاف مزاحم ہوتی ہے۔  نوشہرہ میں اسلامی جمعیت طلبہ نے ہمیشہ طلبہ کی رہنمائی کی ہے ان کے حقوق کے لئے ہر میدان میں سرگرم عمل رہتے ہیں، اسی اثنا ء میںاسلامی جمیعت طلبہ کے سا بقین بھی ان کی پشت پر موجود ر ہتے ہیں رواں ہفتہ 24 دسمبر بروزہفتہ صبح 9 بجے پیر ا ڈائز سٹی نو شہرہ میں اسلامی جمعیت طلبہ نو شہرہ نے طلبہ کے لئے عظیم الشان ایجوکیشن ایکسپو اور سا بقین جمعیت کے لئے احبا ب کنونشن کا اہتمام کیا ہے۔۔ ا س کنونشن میں بڑی تعداد میں طلبہ سمیت سا بقین جمعیت اورکا رکنا ن جما عت شریک ہوں گے۔ اس تقریب میں ملک کی نا مو ر شخصیات شریک ہونگی لیاقت بلوچ اور سینیٹر مشتاق احمد خان صاحب اس کنونشن میں حصوصی طور پر شریک ہونگے ۔