ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی والدہ وفات پا گئیں

سیالکوٹ،اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما اور سبابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی والدہ رضائے الہی سے وفات پا گئیں۔ نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی والدہ بیمار تھیں اور ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی والدہ کا انتقال سوموار کے روز ہوا۔جبکہ اس سے قبل ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹر پر تصویر شیئرکی تھی جس میں وہ اپنی والدہ کی ہسپتال میں عیادت کررہی ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے جاری بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی والدہ کے انتقال کی خبر سن کر افسوس ہوا، والدہ کا انتقال بہت بڑا سانحہ ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔(آمین)۔