پولیس اور عدلیہ نے خدمت کی بجائے کرپشن میں نام پیداکیا،ڈاکٹرطارق سلیم

راولپنڈی(صباح نیوز)امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ پولیس، ٹینڈرنگ، عدلیہ،تعلیم جیسے اہم شعبوں نے کرپشن میں نام پیدا کیا ہے جبکہ ان محکموں کوخدمت میں نام پیداکرناچاہیے تھا بدقسمتی سے جن کے ذمہ انصاف دینا ہے وہاں بھی کرپشن اور نااہلی کے چیمپئن بیٹھے ہیں عام آدمی کوعدالتوں سے انصاف کے حصول کے لیے 60سال بھی گزرچاہتے ہیں جبکہ پاکستان کے وسائل پرقابض ڈاکوفائلوں کوپہیے لگا کرانصاف خرید لیتے ہیں۔

ان خیالات کااظہارانھوں نے لیاقت باغ میں اسلامی جمعیت طلبہ راولپنڈی کے زیراہتمام منعقدہ ایجوکیشنل ایکسپوسے خطاب اورمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ایکسپومیں صوبائی صدرالخدمت فانڈیشن رضوان احمد،امیرضلع سیدعارف شیرازی،ضلعی سیکرٹری عتیق احمد عباسی،رضاا حمدشاہ،سیدعزیرحامد،ناظم شہرجمعیت عبدالرحمن خالدسمیت دیگرذمہ داران،اساتذہ،طلبہ وطالبات اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھی،امیرصوبہ نے طلبا او رمختلف اداروں کی جانب سے لگائے اسٹالز کا دورہ کیا اور تقریب میں طلبا اور اساتذہ کو ایوار ڈز دئیے۔

ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ ظلم کے اس نظام کوبدلنے کااختیارعوام کے پاس ووٹ کی پرچی کی صورت ہے چندماہ بعد پھراس طاقت کواستعمال کرنے کا وقت ہے 65فیصد باشعور نوجوان پاکستانیو ں کاووٹ ملک کی تقدیربدلنے میں فیصلہ کن کرداراداکرے گا اس بارکرپٹ اور بددیانت کی بجائے جماعت اسلامی کی دیانتدارقیادت قوم کا انتخاب ہونا چاہیے،تعلیم جیسے شعبے میں کرپشن اور بدعنوانی نے طلبا کا مستقبل تاریک کردیا،

اپنی نااہلیوں کواداروں کی نجکاری کی صورت چھپانے والے پنجاب کے نااہل حکمران ہوش کے ناخن لیں اور راولپنڈی کے تاریخ گورڈن کالج کی نجکاری کے فیصلے کوواپس لے کرمسائل کوحل کریں ۔۔۔