الخدمت پہلے مرحلے میں سیلاب سے متاثرہ 10ہزارگھروں کی بحالی کاآغازکرچکی ہے، صدر الخدمت فاؤنڈیشن محمد عبدالشکور

راولپنڈی ( صباح نیوز) الخدمت فاؤنڈیشن پنجاب شمالی کے زیراہتمام عالمی والنٹیئر ڈے کی مناسبت سے والنٹیئرکنونشن واعتراف خدمت ایوارڈ پروگرام کاانعقاد ،مرکزی صدرمحمد عبدالشکور نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت پہلے مرحلے میں سیلاب سے متاثرہ 10ہزارگھروں کی بحالی کاآغازکرچکی ہے پاکستان ہی نہیں دنیا بھرکے اداروں نے الخدمت فاؤنڈیشن کی رضاکاروں کی خدمات کودیکھتے ہوئے ہم پراعتماد کیا ہے یہ گمنام رضاکار ہمارے ہیروز ہیں ،ہم سیلاب سے متاثر ہ علاقوں کے تمام آرفن بچوں کی کفالت کاانتظام کررہے ہیں وقتی طورکی بجائے ہم ان باہمت بچوں کے جوان ہونے تک کفالت کریں گے اورانھیں خوراک ،تعلیم اورہیلتھ کے سہولیات فراہم کریں گے ۔

اس موقع پرنمائندہ ترکش سفیرکنٹری ہیڈ ٹکا اعجازبالجی ،امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم ،ریجنل صدررضوان احمدنے بھی اظہارخیال کیا،متاثرین سیلاب کی خدمت کرنے والے رضاکاروں ،ڈونرزکواس موقع پرایوارڈزدئیے گئے ۔ اضلاع کے صدور، یونیورسٹیزاورکالجزکے طلبہ وطالبات سمیت دیگرذمہ داران ورضاکاروں کی بڑی تعداد کنونشن میں شریک ہوئی ۔

نمائندہ ترکش سفیرکنٹری ہیڈ ٹکا اعجازبالجی نے ترک عوام پاکستان کودوسرا گھرسمجھتے ہیں الخدمت کی ورکنگ کوہم بہت قریب سے دیکھتے ہیں منظم ورکنگ قابل تحسین ہے یہاں فلاحی کاموں کے دوران جب بھی ہمیں ضرورت پڑی پاکستانی نوجوانوں کی بڑی تعداد نے آگے بڑھ کرخود کوبطوررضاکارپیش کیا ۔