شہباز شریف کی ضمنی انتخاب میں کامیابی پر عوام،پارٹی رہنماؤں کو مبارکباد


لاہور (صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اورقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے این اے 133 لاہور کے ضمنی انتخاب میں کامیابی پر عوام اور پارٹی رہنماؤں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حلقہ کے عوام کی جانب سے ہمیشہ کی طرح مسلم لیگ(ن)پر اعتماد کے اظہار پر شکر گزار ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ( ن)ہمیشہ کی طرح عوام کے اعتماد اور آرزوں پر پورا اترے گی۔ ان خیالات کااظہار شہباز شریف نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کامیابی پر محترمہ شائستہ پرویز ملک کو مبارک بادپیش کرتا ہوں، حلقے نے ہمارے بھائی مرحوم پرویز ملک کی نمائندگی کی امانت انہی کے گھر کو سونپ دی ہے۔ ضمنی انتخاب میں بھرپور محنت اور دن رات خدمت کرنے والے رہنمائوں اور کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔