سراج الحق کل ”استحکام پاکستان وکلا کنونشن” سے خطاب کریں گے

لاہور(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق ”استحکام پاکستان وکلا کنونشن” سے خطاب کریں گے۔ لاہور ہائی کورٹ میں  ہونے والی تقریب سے معروف قانون دان حامد خان، صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عابد شاہد زبیری، وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل چودھری حفیظ الرحمن، جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی، سینیٹر مشتاق احمد خان، سینیٹر رضا ربانی، صدر اسلامک لائرموومنٹ پاکستان توفیق آصف، سیکرٹری جنرل آئی ایل ایم پاکستان اسد منظور بٹ، چودھری ذوالفقار اور صدر اسلامک لائرز موومنٹ وسطی پنجاب نعمان عتیق سمیت دیگر وکلا رہنما بھی خطاب کریں گے۔ تقریب کا اہتمام اسلامک لائرز موومنٹ کی جانب سے کیا گیا ہے۔