لاہور(صباح نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکمراں جماعت نے این اے 133کے ضمنی الیکشن میں فرار کا راستہ اختیار کیا ۔
پی پی رہنما قمر زمان کائرہ نے لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 133 میں ضمنی الیکشن کے سلسلے میں مختلف علاقوں کا دورہ کیا
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں ووٹنگ مجموعی طور پرٹھنڈی رہتی ہے، ماحول پرامن ہونا چاہئے، حکمراں جماعت نے فرار کا راستہ اختیار کیا ہے، نااہل نہیں ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی ہوتی تو اور بہتر ہوتا، پی ٹی آئی کو پتہ چلتا کہ عوام کو دکھ دینے کا نتیجہ کیا ہوتا ہے۔