راجن پور کچے کے علاقے میں پولیس کی کارروائی، گینگ کا سرغنہ خدا بخش ہلاک،دو ملزمان زخمی

راجن پور (صباح نیوز)راجن پور میں کچے کے علاقے میں پولیس کی کارروائی کے دوران لنڈ گینگ کا سرغنہ خدا بخش لنڈ ہلاک ہوگیا، جبکہ دوملزمان زخمی بھی ہوئے۔

ترجمان پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا لنڈ گینگ کا سرغنہ خدا بخش لنڈ سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا اور ملزم پر پولیس مقابلے، دہشت گردی، ڈکیتی اور قتل کے متعدد مقدمات درج ہیں۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ کارروائی کے دوران لنڈ اور عمرانی گینگ کے دو ڈاکو زخمی ہوئے ہیں۔