مقبوضہ بیت المقدس (صباح نیوز) مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں واقع قلندیہ فوجی چوکی پر درجنوں فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی شہری فوجی چوکی کی طرف بڑھے اور قابض فورسز پر پتھر اور مولوٹوف کاک ٹیل پھینکے۔ فلسطینیوں نے چوکی پرقابض فوج کی مسلسل من مانی اقدامات کے خلاف احتجاج کیا اور قابض فوج کے خلاف نعرے بھی لگائے۔
قابض اسرائیلی فوج نے چوکی کو دونوں سمتوں سے بند کر دیا اور شہریوں اور گاڑیوں کو وہاں سے گزرنے سے روک دیا جس سے ٹریفک جام ہو گئی۔ القدس کے کارکنوں نے لوگوں سے شعفاط چوکی کے قریب مظاہرہ کرنے کی اپیل کی تھی تاکہ وہ چوکی سے گزرتے ہوئے مکینوں کے خلاف قابض حکام کی من مانی پالیسیوں کو مسترد کر سکیں۔