امیرجماعت اسلامی سراج الحق ،ڈاکٹرطارق سلیم 27نومبرکوشاہ ہمدان کانفرنس سے خطاب کریں گے


راولپنڈی ( صباح نیوز)صوبائی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پنجاب انعام الحق اعوان کے مطابق 27نومبرکوعظیم الشان سالانہ شاہ ہمدان کانفرنس بلاول نزد چکری انٹرچینج میں امیرجماعت سراج الحق اورصوبائی امیرڈاکٹرطارق سلیم مہمانان خصوصی ہوں گے ۔

بانی شاہ ہمدان فائونڈیشن فارایجوکیشن امریکہ پیرزادہ شاہ سلطان ابراہیم ہمدانی کی زیرصدارت منعقدہ سالانہ کانفرنس میں سادات ہمدانیہ سمیت مختلف مکاتب فکرکے علمائے کرام ،مشائخ عظام اور زندگی کے مختلف شعبہ جات سے منسلک شخصیات شریک ہوں گی ۔

صوبائی ترجمان کے مطابق سالانہ کانفرنس میں قبل ازیں ڈاکٹرمحمدکمال ،افتخار حسین اعوان سمیت دیگرقائدین امیرجماعت اسلامی کی نمائندگی کرچکے ہیں ۔