اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا بائیکاٹ افسوسناک ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوںنے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ کرنا افسوسناک ہے، سات دہائیوں میں پہلی بار کوئی حکومت اپنی سکیورٹی پالیسی پارلیمان کو پیش کر رہی ہے یہ سیاسی معاملہ نہیں بلکہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے، اپوزیشن اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے اور سنجیدگی سے اجلاس میں شرکت کرے۔