اسلام آباد(صباح نیوز)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن (این سی او سی) نے ملک میں آکسیجن کی پیدوار بڑھانے کے لیے نئے آکسیجن پلانٹ تنصیب کرنے کی تجویز دیدی۔
این سی او سی کے اجلاس میں ملک بھر میں کورونا صورتحال اور جاری انسداد ویکسی نیشن مہم کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ شہری انسداد کورونا ویکسین لگوانا لازمی بنائیں اس کے لیے سخت اقدامات لیے جائیں گے ۔
اعلامیے کے مطابق این سی او سی نے صوبوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں اومی کرون کے پھیلاو کے پیش نظر ویکسینیشن تیز کی جائے کیونکہ صرف ویکسینیشن کے ذریعے ہی اومی کرون کا پھیلاو روکا جا سکتا ہے۔
این سی او سی کے اجلاس میں ملک میں موجود آکسیجن کی پیداوار، آکسیجن کی ترسیل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔اعلامیے کے مطابق این سی او سی نے نئے آکسیجن پلانٹ کی تنصیب خاص کے ایسے دور افتادہ علاقوں میں آکسیجن پلانٹ لگانے کی تجویز دی جہاں ترسیل کے مسائل درپیش ہیں