اپر کرم، اراضی کے تنازع پر فائرنگ، 4افراد جاں بحق، 10زخمی


اپر کرم(صباح نیوز) اپر کرم میں اراضی کے تنازع پرفائرنگ سے 4افراد جاں بحق اور 10زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق اپر کرم میں فائرنگ کا واقعہ گاؤں بوشہرہ اور ڈنڈر میں پیش آیا۔

اراضی تنازع پر جھگڑا ہوا جس میں مخالفین نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق اور10زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والے افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس کے جائے وقوعہ پر پہنچنے سے قبل ہی ملزمان فرار ہو گئے تاہم پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔