حکومتی اتحادیوں نے سیکورٹی اداروں کو سوات کی بگڑتی صورتحال کی جانب متوجہ کردیا


اسلام آباد (صباح نیوز) حکومتی اتحادی جماعتوں نے سیکورٹی اداروں کی سوات کی بگڑتی صورتحال کی جانب  دلاتے ہوئے کہا ہے کہ کے پی خصوصا سوات میں امن وامان کی صورتحال تشویشناک ہے ،سوات کے عوام کئی روز سے سراپا احتجاج ہیں ،شنوائی نہ ہوئی تو حالات کسی کے کنٹرول میں نہیں رہیں گے ۔

حکومت کی اہم اتحادی جے یو آئی کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سوات میں فوری طور پر ایکشن نہ لیا گیا تو امن کے لئے دی گئی ہزاروں جوانوں کی قربانیاں ضائع ہو جائیں گی ۔معیشت پہلے سے تباہ ،اب امن بھی تباہ ہوا تو ملکی بقا کو خطرہ لاحق ہوجائے گا ۔سوات کے لوگ امن پسند ہیں ان کے معصوم بچوں پر فائرنگ تشویشناک ہے۔

ترجمان اسلم غوری نے مزید کہا ہے کہ اس سے قبل ملکی معیشت کی شہ رگ کراچی کو یونہی برباد ہونے دیا گیا ۔صوبائی حکومت کی نالائقی نییہ حالات پیدا کئے اپنی ذمہ داری کو محسوس کرے اور عوام پر رحم کرے۔جے یو آئی امن وامان کے لئے ہر قسم کا تعاون کرنے کو تیار ہے ۔سوات کے عوام کئی روز سے سراپا احتجاج ہیں ،شنوائی نہ ہوئی تو حالات کسی کے کنٹرول میں نہیں رہیں گے ۔