مجال ہے کوئی اچھی خبر ہمارے میڈیا پر آئے،فواد چوہدری


اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مجال ہے کوئی اچھی خبر ہمارے میڈیا پر آجائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 20 بلین ڈالر کے ہدف کے حصول کے قریب ہیں چاول کی 9 ملین ٹن کی ریکارڈ فصل ہوئی، 4.75 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ ہوگی چینی، ٹماٹر، پیاز مسلسل قیمتیں کم ہو رہی ہیں، مجال ہے کوئی اچھی خبر ہمارے میڈیا پر آجائے، کہتے ہیں لوگ اچھی خبروں میں دلچسپی نہیں لیتے یہ اچھی منطق ہے۔