اسلام آباد (صباح نیوز)سینیٹر عرفان صدیقی نے معروف صحافی، مبصر اور تجزیہ کار ایم ضیاالدین کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں عرفان صدیقی نے کہاکہ ضیاالدین پاکستانی صحافت کا ایک بہت ہی معتبر اور بلند نام تھا۔ مرحوم نے ساری زندگی صحافت کی روشن قدروں کو پروان چڑھانے میں گزاری۔
صحافت اور آزادی اظہار رائے کے لئے ان کی جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وہ ہماری صحافت کا ایسا روشن مینار تھے جن کی زندگی سے نوجوان صحافیوں کو رہنمائی حاصل کرنی چاہئے۔سینیٹر عرفان صدیقی نے مرحوم کے لئے بلند درجات اور ان کے پسماندگان کے لئے صبرجمیل کی دعا کی۔