پنجاب کے مقابلے میں خیبر پختونخوا میں آٹے کی دگنی قیمت عمران خان کے دعوؤں کی نفی ہے، پروفیسر محمد ابراہیم خان


پشاور(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا  پنجاب کے مقابلے میں خیبر پختونخوا میں آٹے کی دگنی قیمت عمران خان کے دعوؤں کی نفی  ہے۔ دونوں صوبوں میں ایک ہی جماعت برسراقتدارہے  جودو نہیں ایک پاکستان کا نعرہ لگاتی رہی۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 31 پشاور سے جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار حاجی محمد اسلم کے انتخابی مہم کے سلسلے میں شاہین مسلم ٹاون اورزرگرآباد میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے  کہا کہ  تحریک انصاف  کی قیادت  کا دعوی ہے کہ پی ڈی ایم والے چور ہیں جبکہ پی ڈی ایم کی قیادت کہہ رہی  ہے کہ پی ٹی آئی والے چور ہیں اور حقیقت یہ ہے کہ دونوں اپنی طرز عمل سے ثابت کرچکے ہیں کہ ایک دوسرے کے بارے میں دونوں سچ ہی کہہ رہے ہیں۔ دونوں جماعتوں نے ملک اور قوم کو مہنگای بے روزگاری اور بدترین کرپشن کے زریعے تباہی کے دھانے پر لاکھڑاکیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ایک ہی جماعت تحریک انصاف کی حکومت ہے جو تبدیلی اور دونہیں ایک پاکستان کانعرہ لیکر اقتدار میں پہنچی ہے لیکن بدقسمتی سے اقتدار ملنے کے بعد تحریک انصاف بھی گزشتہ حکومتوں کی نقش قدم پر چل رہی  ہے جس کا واضح ثبوت پنجاب کے مقابلے میں خیبر پختونخوا میں آٹے کی قیمتوں میں دگنا فرق  ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسری طرف خیبر پختونخوا میں پیدا  ہونے والی بجلی کا ریٹ لاہور میں بھی وہی  ہے جوکہ پشاور میں  ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت جماعت اسلامی کے علاوہ باقی تمام قابل ذکر بڑی جماعتیں اقتدار میں ہیں لیکن عوام مہنگای کی چکی میں پس رہی پیں۔اس موقع پر جماعت اسلامی کے ضلعی امیر عتیق الرحمن ،این اے31 کے لے جماعت اسلامی کے نامزدامیدوار حاجی محمد اسلم سابق ناظمین طارق متین ، خالد گل مہمند اور سراج الدین قریشی نے خطاب کرتے  ہوے کہا کہ عمران خان سے عوام بالخصوص نوجوانوں کی امیدیں دم تھوڑ رہی ہیں کیونکہ گزشتہ دس سالوں سے صوبے میں تحریک انصاف کی حکومت ہے اور اس وقت بڑی تعداد میں تعلیم یافتہ اور ہنرمند نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں لیے دربدر کی ٹوکریں کھا رہے ہیں جبکہ دوسری طرف پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں بھی ایک دوسرے کے ساتھ مخلص نہیں ہیں اوران کی مخلوط حکومت بھی مہنگای، بیروزگاری اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ثابت ہوئی  ہیں جس کی وجہ سے عوام کا سسٹم پر سے اعتماداٹھ رہا  ہے انہوں نے کہا  ہے کہ ملک اور قوم کو درپیش مسال کی اصل وجہ اسلامی نظام حیات سے دوری  ہے۔حقیقی تبدیلی کے لے قوم کے پاس واحد آپشن جماعت اسلامی ہی ہے جس پر کسی قسم کے کرپشن کا دھبہ نہیں ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی  ہے کہ16اکتوبرکو انتخابی نشان ترازو پر مہرلگایں اور حقیقی تبدیلی کے لے راہ ہموار کریں۔