مانسہرہ ،عدالت میں پیشی کے دوران کیپٹن(ر)صفدر پر حملہ


مانسہرہ (صباح نیوز)مانسہرہ کی سیشن عدالت میں پیشی کے دوران کیپٹن(ر)صفدر پر حملہ کیا گیا تاہم سیکورٹی عملے کی بروقت مداخلت پر محفوظ رہے۔

مانسہرہ میں عدالت پیشی کے دوران سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن(ر)صفدر پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا۔کیپٹن(ر)صفدر کیس کی سماعت کیلئے مانسہرہ کی سیشن عدالت میں پیش ہوئے تھے اور ان کے ہمراہ ان کی سیکیورٹی بھی تھی، جس نے بروقت مداخلت کرکے انہیں بچالیا۔

کیپٹن(ر)صفدر نے الزام عائد کیا ہے کہ مجھ پر حملہ ایک سابق جسٹس کے بیٹوں سیف اور بیرسٹر سعید نے وکلا کے ہمراہ کیا۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ وکلا سے مشاورت کے بعد ملزمان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کروں گا، میرے سیکورٹی عملے نے بروقت مداخلت کرکے مجھے حملے سے محفوظ رکھا۔