بحرین – کالام شاہراہ کھلنے پر ٹریفک کی آمد و رفت شروع


اسلام آباد+کالام(صباح نیوز)قومی شاہراہ 95 کا بحرین – کالام سیکشن کھلنے پر ہلکی ٹریفک کی آمد و رفت شروع ہوگئی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے اپنی زیر نگرانی شاہراہ پر ٹریفک کی بحالی کے کام کو یقینی بنایا.قومی شاہراہ 95 بحرین -کالام سیکشن کی بحالی سے کالام میں پھنسے ہوئے سیاح اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں مٹلتان , اریانی اور گبرال میں امدادی سامان بھی آسانی سے پہنچنا شروع ہو گیا ہے.

مشکل حالات کے باوجود قومی شاہراہ 95 بحرین- کالام سیکشن کی بحالی کے لیے نیشنل ہائی وے اتھارٹی, فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن اور پاکستان آرمی کی ١١ کور کے اہلکاروں کی کاوشوں کو وزیراعظم نے لائق تحسین قرار دیا ہے